؞   شیوراج پور: کوٹے دار سے لوگ پریشان، نہیں مل پارہا ہے راشن
۱۲ اپریل/۲۰۲۰ کو پوسٹ کیا گیا

شیوراج پور (حوصلہ نیوز) شیوراج پور کے  لوگ کوٹے دار کی زیادتی سے پریشان ہو چکے ہیں۔  جس کی وجہ لوگوں کو  راشن نہیں مل پاتا ہے۔
تحصیل نظام آباد میں واقع شیوراج پور کے لوگ کوٹے دار سے بہت زیادہ پریشان ہوگئے ہیں۔ ایک تو نہ انہیں وقت پر راشن ملتا ہے۔دوسرے جن لوگوں کو ملتا ہے ان کی یونٹ میں کٹوتی کردی جاتی ہے۔اسی کے  ساتھ بہت سے لوگ ایسے بھی ہیں جنہیں کسی نہ کسی بہانے ہر ماہ راشن سے محروم رکھا جاتا ہے۔ بہت سے لوگوں کے انگلیوں کے نشان  لگوا کر بھی انہیں راشن نہیں دیا جارہا ہے۔ مقامی لوگوں کے مطابق تقریبا 15سے20 افراد کلیم احمد، محمد اعظم، الیاس منصوری، عبداللہ، شفیع اللہ، وصی اللہ، ابوالکلام، خورشید احمد، امام الدین، رام دھاری، امر جیت پون، رام پرساد، پرکاش یادو کے علاوہ بہت سے لوگ ایسے ہیں ایسے ہیں جن کا فنگر لگنے کے بعد بھی غلہ نہیں ملا ہے۔
گاؤں کے سماجی کارکن محمد لاڈل نے حوصلہ نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک ہی مہینہ کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ پچھلے تقریباً 1 سال سےکوٹےدار اسی طرح کی حرکت کررہا ہے۔ جب اس سے کوئی شکایت کرنے کی بات کرتاہے تو وہ یہی کہتا ہے جاؤ جس کے پاس شکایت کرنی ہے کردو۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی کی 7 یونٹ ہوتی ہے تو اسے وہ کم کرکے 5 یونٹ کردیتا ہے۔کسی کی 5 یونٹ ہوتی ہے تو اسے کم کرکے 4 کردیتا ہے۔
حوصلہ نیوز نے جب کوٹے دار سریندر پرساد سے اس بات کی وضاحت چاہی تو اس نے دو مرتبہ یہ کہہ کر فون کاٹ دیا کہ اگر کوئی شکایت کررہا ہے تو آپ اس کی شکایت سن لیں مجھے اس پر کوئی بات نہیں کرنی ہے۔
واضح رہے کہ شیوراج پور میں بہت سی پریشانیوں کے بیچ لوگوں کے راشن کی بھی بہت بڑی پریشانی ہے۔جس کا مسئلہ پچھلے ایک سال سے حل نہیں ہوپارہاہے۔


 


0 لائك

0 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

0 كيا خوب

2 افسوس

1 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.